پتوریکم اپریل (ایس او نیوز)سعودی عربیہ کے تبوک میں ہوئے ایک المناک سڑک حادثے میں پتور کے ایک خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے جس میں ایک دس ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت ایڈوکیٹ وزیر احمد (۳۵سال)ان کا بچہ ایان عبدالرحمن (۱۰ ماہ)اور وزیر احمدکی بہن قمرالنساء کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ قمرالنساء کے شوہرعبدالجبار کو شدیدزخمی حالت میں تبوک کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ وزیر احمد کے اہل خانہ عمرہ کرکے مکہ واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک کار کا پہیہ پھٹ گیا اور کار حادثے کا شکار ہوگئی۔